بی جے پی رہنما منوج سنہا مقبوضہ جموں و کشمیر کے نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر

148

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی حکومت نے بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر منوج سنہا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے منوج سنہا کو مقبوضہ جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق رام ناتھ کووند نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے گورنر گریش چندر مرمو کا استعفا منظور کرلیا ہے۔