انچارج سی ٹی ڈی کاریلی پر حملے کی جگہ کا معائنہ، شواہد اکٹھے کیے

187

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والے دستی بم حملے کے بعد رات گئے سی ٹی ڈی انچارج نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی پر ہونے والے دستی بم حملے کی جگہ کا کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے انچارج راجا عمر خطاب نے رات گئے ٹیم کے ہمراہ گلشن اقبال کا دورہ کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے ۔ راجا عمر خطاب نے بم ڈسپوذل اسکواڈ سے بھی معلومات حاصل کیں، انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی حملے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔