پاکستان کا سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تما م سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ

197

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تما م سرچ انجنز اور بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی نقشہ اقوام متحدہ اور آئی سی سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز کو بھی بھجوایا جائے گا۔ دفتر خارجہ ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ متعلقہ وزارتوں کے ذریعے نقشے کو ان کمپنیوں تک پہنچایا جائے گا اور اس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات بھی لی جائیں گی۔