سراج الحق ، شہباز شریف ودیگر کا اطہر ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس

102

کراچی/ لاہور (اسٹاف رپورٹر+نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، لیاقت بلوچ ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی ،میئر کراچی وسیم اختر ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیر علی جمالی، جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے روزنامہ جسارت کراچی کے چیف ایڈیٹر اطہر ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اطہرہاشمی صحافت کی خدمت اور غلبہ اسلام کے لیے ساری عمر جدوجہد کرتے رہے ۔ انہوںنے اردو صحافت ، ادب ، ادارت ، اردو زبان کے تلفظ کی حفاظت کی ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیںجنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا کرے ۔