اطہر ہاشمی کے انتقال پر میرپورخاص پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

453

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) روزنامہ جسارت کے ایڈیٹرانچیف و معروف کالم نویس اطہر ہاشمی کے انتقال پر میرپورخاص پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب راشد سلیم کی صدارت میں ہوا جس میں نائب صدر شوکت پہنور ، جنرل سیکرٹری آفتاب قادری ، جوائنٹ سیکرٹری عزیز خان یوسف زئی ، خازن ابوبکر رند ، پریس سیکرٹری عاطف بلوچ ،نظیر پہنور، ملک عبدالجبار ، جاوید افضل، ، شہزاد خان، شیر محمد ملکانی، سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں روزنامہ جسارت کے ایڈیٹرانچیف و معروف کالم نویس اطہر ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اور مرحوم کی صحافتی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔دریں اثنادادو پریس کلب کے صدر صابربھنڈ، شکارپور پریس کلب کے صدر رحمت اللہ سومرو، جنرل سیکرٹری نذیر احمد قریشی، یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام انڑ، رحیم بخش جمالی، محمد پریل مری، زاہد نون، سوڈھو جیمس، دیدار سومرو، سلطان رند، ذوالفقار مگسی، فرحان ابڑو، ابراہیم بروہی، عتیق دھکڑ، عبدالحکیم جتوئی، عارف قریشی، سلطان احمد سومرو، امیر جماعت اسلامی ضلع شکارپور عبدالرحمن منگریو، امیر شہر عبدالسمیع بھٹی، ایڈووکیٹ علی اصغر پھوڑ، مولانا صبغت اللہ بروہی ودیگر نے اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔