دس سال کام کرنیوالا افسر صوبہ بدر ہوگا‘نئی روٹیشن پالیسی جاری

185

اسلام آباد(صباح نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو اور پولیس سروس کے لیے نئی روٹیشن پالیسی2020ء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی روٹیشن پالیسی کا اطلاق یکم جنوری2021ء سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مرد افسران کے لیے گریڈ17 سے19 تک2 سال ہارڈ ایریاز میں سروس لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ گریڈ18 تک مرد 5، خواتین افسران کی صوبائی حکومتوں میں3سال تعیناتی ہوگی۔ تبادلوں تقرر کے لیے سال میں2 بار افسران کی گریڈ کے حساب سے فہرستیں بنیں گی جبکہ ہارڈ ایریاز میں تعیناتی کے بغیر مرد افسران کو گریڈ20 میں ترقی نہیں ملے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ گریڈ17 اور اوپرگریڈکے افسران سنیارٹی کے اعتبار سے ہارڈ ایریاز میں تعینات ہوں گے، مسلسل10 سال سے زیادہ ایک حکومت میں تعینات افسران کو گریڈ21 میں ترقی نہیں ملے گی جبکہ افسران اپنی فیملی کے لیے صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔ تمام حکومتوں کی مشاورت کے بعد روٹیشن پالیسی 2020ء کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ روٹیشن پالیسی 2020 ء روٹیشن پالیسی2000ء کی جگہ لے گی۔