پاکستان میں آسٹریلوی کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری

349

آسٹریلیا میں تیار کردہ  کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش کی تیار ی کا آغاز ہوگیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری شروع کردی ہے آسٹریلیا میں تیارویکسین پاکستانی مریضوں پرٹیسٹ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کوویکس 19 کے نام سے تیار ویکسین پہلے مرحلے میں کامیاب ثابت ہوئی ہےجسے اب پاکستان میں کورونا مریضوں پر آزمایہ جائے گا، یہ ویکسین آسٹریلوی فلنڈرزیونیورسٹی میں پروفیسر نکولائی  پیٹرووسکی اور ان کی ٹیم نے تیار کی  ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے اور کئی ممالک ویکسین کی تیاری میں حتمی مراحلے میں داخل ہوچکے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ دسمبر تک ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔