پارلیمنٹ :مقبوضہ کشمیرسے متعلق بھارتی فیصلے کو واپس لینے کی قرار داد منظور

507

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقدہ ہوا،جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد پیش کی گئی،قرار دادوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی۔

قراداد میں مطالبہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت 5اگست کے غیر قانونی اقدام کو فوری واپس لےاور مقبوضہ کشمیر میں گرفتارنوجوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت کا رویہ خطے میں عدم استحکام کی وجہ ہے،بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا نظریےکاپرچار کررہی ہے۔