پاکستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

441

اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  نےجاپانی وزیردفاع سےرابطہ کرکےٹڈی دل سےنمٹنے کے لیے جاپان کےتعاون پرشکریہ اداکیا، دونوں نمائندوں نے باہمی دلچسپی،فوجی اوردفاعی سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ویڈیوکانفرنس کےذریعے جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپانی وزیر دفاع سے رابطہ کرکے گفتگو کی، جس میں اینٹی پائریسی سمیت دفاعی تعاون کےشعبےمیں تربیت اورتعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا، کوروناکی صورتحال میں بہتری کےفوری بعدباہمی رابطوں کوبحال کرنےکا  بھی عزم کیا۔

جاپانی وزیردفاع نےکورونااورٹڈی دل کےخطرات سےکامیابی سےنمٹنےکےعمل کوسراہاتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کی روک تھام کےلیےپاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں،خطےمیں امن واستحکام کےلیےپاکستان کاکردارقابل ستائش ہے۔