کراچی میں نالوں کی صفائی کا تیسرا روز، 35 مقامات سے رکاوٹوں کو ہٹادیا

194

کراچی: این ڈی ایم اے نے کراچی میں نالوں کی صفائی کے دوران 35 مقامات سے رکاوٹوں کو ہٹادیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پراین ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا تیسرے روز بھی کام جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالے پر کام کررہا ہے تاہم اب تک 35 مقامات پر رکاوٹوں کو ہٹایا گیا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تقریباً  10ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا جس کے بعد گجر نالہ 80 ،کورنگی 85 اور مواچھ گوٹھ نالہ 75 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ 42 مقامات پر3 بڑے نالوں میں پانی کے بہاوَ میں رکاوٹیں ہونے کے باعث اب تک 3 بڑے نالوں سے 20 ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالا جا چکا ہے جبکہ ایف ڈبلیو او کو 8 اگست تک تینوں نالوں کی مکمل صفائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔