کشمیرریلی بم دھماکے میں زخمی جماعت اسلامی کا کارکن شہید

664

جماعت اسلامی کراچی کی کشمیر ریلی میں بم حملے میں شدید زخمی ہونے والےکارکن رفیق تنولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق  گزشتہ روز بیت المکرم مسجد کے کریکر حملے میں زخمی ہونے والے ضلع ملیر علاقہ قائدآباد کے ناظم رفیق تنولی نجی اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

 رفیق تنولی کو شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں آپریشن کے بعد انہیں آئی یو سی منتقل کیا گیا اور آج تشویشناک حالت کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔

مقامی پولیس نے بھی رفیق تنولی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔