ایرانی امداد کی پہلی کھیب لبنان ارسال کردی گئی

438

بیروت میں گزشتہ روز ہوئے تباہ کُن دھماکے کے بعد ایران کی جانب سے امدادی کھیپ اور 30 ارکان پر مشتمل طبی ٹیم روانہ کردی ہے۔

غیر ملکی نیز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کے ڈائریکٹرکریم ہمتی کا کہنا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے 15 ٹن خوراک، ادویات، فیلڈ ہسپتال اور طبی سامان اور 55 ٹن خوراک پر مشتمل پہلی کھیپ لبنان ارسال کر دی ہے۔

اس کھیپ کے ہمراہ ایک 30 رکنی طبی ٹیم بھی ایران سے بیروت کیلئے روانہ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ منگل کو بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔