آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ، بابرکے نام منفرد ریکارڈ

726

مانچسٹر: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابر اعظم نے نمبر ون بیٹسمین ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک 100 زائد ایوریج رکھنے والے واحد بیٹسمین ہیں ، انگلینڈ کے خلاف  بارش سے متاثرہ میچ میں69 رنز کی اننگز کھیلی  جبکہ اس سے قبل بابر اعظم  *102، 60، *100 اور 143 کی اننگز کھلیں۔

بابر اعظم اب تک آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 111.16 کی اوسط سے رنز بناچکے ہیں۔

دوسری جانب پہلے ٹیسٹ میچ عابد علی اور کپتان اظہر علی کےآؤٹ ہونے پر اوپنر شان مسعود اور بابر اعظم نے انگلینڈ کی ٹف کنڈیشنز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے46 اور 69 رنز اسکور کیے ہیں ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں صدی میں شان واحد پاکستانی اوپنر ہیں، جنھوں نے انگلینڈ میں 100 سے زائد بالز کا سامنا کیا، آخری مرتبہ سعید انور نے لارڈز میں 74 رنز کی اننگز کے دوران 120 گیندوں کا سامنا کیاتھا۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹرز کی جانب سے منفی ریکارڈز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستانی اوپنر ایک بار پھر انگلینڈ میں میزبان ٹیم کیخلاف50 رنز کی بنیاد فراہم کرنے میں ناکام رہے، اوپننگ جوڑی کی جانب سے ففٹی شراکت کو 33 اننگز اور 24 برس بیت چکے ہیں، آخری مرتبہ 1996 کے اوول ٹیسٹ میں سعید انور اور عامر سہیل نے گرین کیپس کو 106رنز کاآغاز فراہم کیا تھا۔