اظہر اور اسد مصباح یونس کی جانشینی کا حق ادا نہیں کرپارہے

243

پاکستان کے مشہور ریڈیو کمنٹیٹر طارق سعید کا کہنا ہے کہ اظہر علی اور اسد شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح الحق اور یونس خان کی جانشینی کا حق ادا نہیں کرپارہے ہیں۔

طارق سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے 3 برس میں اسد کی ٹیسٹ بیٹنگ اوسط 34 اور اظہر کی 31 رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ دونوں کےلئے ماضی کی تلافی کا موقع ہے۔

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز میں  کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔