‘انگلینڈ ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار ہے’

418

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

مانچسٹرٹیسٹ کے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ نے کہا کہ انگلینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے اور باہمی سیریز پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دورہ پاکستان  کے لیے پرعزم ہیں اور اس کے لیے تیار ہیں ،میرے خیال میں ہمیں وہاں ہونا چاہیے اور ذاتی طور پر مجھے دورہ پاکستان سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج تک پاکستان نہیں گیا اور یہ اچھا موقع ہے کہ وہاں جاؤ اور دیکھوں، ہماری ٹیم دورے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کورونا کے مشکل حالات میں ٹیم انگلینڈ بھیجنے پر بیان میں کہا تھا کہ اب انگلینڈ سمیت دیگر بڑی ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہوگا۔