روزنامہ جسارت کے مدیر اعلیٰ سید اطہر علی ہاشمی انتقال کرگئے

1517

کراچی: روزنامہ جسارت کے مدیر اعلیٰ(چیف ایڈیٹر) سید اطہر علی ہاشمی صاحب کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا۔

نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر شہباز مسجد بلاک 12 گلستان جوہر میں ادا کی جائے گی، تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔

اطہر ہاشمی کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے حماد علی ہاشمی نےان کے ہی فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعےکی۔

سید اطہر علی ہاشمی1946ء کو پیدا ہوئے، ایف سی کالج لاہور سے انٹر اور بعدازاں جامعہ کراچی میں تعلیم مکمل کی۔

وہ نہ صرف اردو کے استاد تھے بلکہ ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو صحافت کرنا سکھائی، ان کا شمار عرب نیوز ویب سائٹ “اردو نیوز” جدہ کے بانیوں میں ہوتا تھا اس کے علاوہ وہ “روزنامہ امت” کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف بھی رہے  جبکہ “روزنامہ جنگ لندن” سے بھی وابستہ رہے۔

سید اطہر علی ہاشمی  روزنامہ جسارت میں “خبر لیجیے زباں بگڑی” کے نام سےکالم لکھتے رہے۔ ان کے یہ آرٹیکل اردو پر عبور کے لحاظ سےسند کی حیثیت رکھتا ہےجس میں وہ اردو زبان کی بول چال میں رائج غلطیوں کی نشاندہی اور ان کی تصیح کرتے تھے۔

اطہر ہاشمی 44 برس تک صحافت سے وابستہ رہے ، ان کی عمر 74 برس تھی۔