کورونا وائرس: ملک میں یومیہ اموات میں مسلسل کمی، 24 گھنٹوں میں 21 جاں بحق

512

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 21 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 456 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 35ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 15 ہزار 141، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 234، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 116 ہوگئی۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 22 ہزار 373، پنجاب 93 ہزار 847، خیبر پختونخوا 34 ہزار 359 اور بلوچستان میں 11 ہزار 793 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 1 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 727 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 58 ہزار 872 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔