بیروت دھماکے: 135 افراد جاں بحق، 5 ہزار سےزائد زخمی

469

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت گزشتہ روز ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی 135 سے تجاوز کرگئی جبکہ 5 ہزار سے افراد زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  لبنانی حکومت نے حکومت نے2014 سے اب تک بندرگاہ میں سامان ذخیرہ کرنے اورسیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے والے اہلکاروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک گھروں میں نظربند کردیاہے۔

لبنانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ میں‌ ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات 5 روز میں مکمل کرلی جائیں گی، واقعے میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

قبل ازیں لبنانی صدرمشل عون اور وزیراعظم  پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھئیے: بیروت دھماکے کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی

یاد رہے کہ بیروت میں ہونے والے دھماکے اتنے شدید تھے کہ 8 کلومیٹر دور تک آواز سنی گئی جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں لبنان کی بندرگاہ کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب ریڈ کراس کی جانب سے امدادی  سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سینکڑوں افراد کے ملبے تکے دبےہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہےکہ تاحال دھماکوں کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔