لاک ڈاؤن :وفاقی وزیر اسد عمر کا اہم اعلان

717

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سیاحت اور ان سے منسلک ہوٹلز10اگست سے کھول رہے ہیں،ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے لیے ایس پیز جاری کیے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15ستمبر کو کھولے جائیں گے،تعلیمی اداروں کو کھولنے سے قبل 7ستمبر کو کوروناوائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ریسٹورنٹس کو 10اگست سے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے،پارکس اور تفریحی پارکس کو بھی 10اگست سے کھول دیا جائے گا،انڈور گیمز شائقین کے بغیر 10اگست سے شروع ہونگے۔

وفاقی وزیر بغیر کسی قدغن کے ٹرین اور ائیرلائنز کو بھی کھولا جارہاہے،15ستمبر سے کھولیں جائیں گے،ہوٹلز میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی،ملک بھی میں موجود مزارات کو بھی کھولا جارہاہے،اگر کسی مزار پر عرس ہے تو اس کے لیے انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔

کورونا کی وباسے بچنے کے لیے ہمیں مکمل احتیاط کی ضرور ہے،یوم آزادی منانے کے لیے بھی گائیڈ لائنز دی جائیں گی، 14اگست کے حوالے سے ایس اوپیز تیار کررہے ہیں، کسی بھی اجتماع کے لیے انتظامیہ سے اجازت ضروری ہے۔