امریکہ اپنی ‘عالمی رہنما’ کی حیثیت بتدریج کھو رہا ہے، ماہر امورِ امریکہ

669

برلن: جرمنی کی میونخ یونیورسٹی کے ماہر امورِ امریکہ ،پروفیسر میشائیل ہوگش ویندر نے کہا ہے کہ امریکہ اپنا کردار بحیثیت عالمی رہنما کے، بتدریج کھو رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے سی آر آئی کے مطابق حال ہی میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر امورِ امریکہ، پروفیسر میشائیل ہوگش ویندر نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو خود کو متحد اور مضبوط بنانا چاہیئے اور یورپ کے اقتدار اعلی میں امریکہ کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی صورتحال میں بہت بڑی اور گہری تبدیلی آئی ہے۔ دنیا میں امریکہ اپنی عالمی رہنما  کی حیثیت بتدریج کھو رہا ہے۔ امریکہ اور یورپ میں آزادی اور جمہوریت جیسی اقدار کا مفہوم اب بھی بنیادی طور پر فرق ہے۔

انہوں نے یورپ ممالک اور جرمنی کو تنبیہ کرتے ہوئے خارجہ پالیسی بناتے وقت سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی پوسٹوں کو محور بنانے کی بجائے آزاد اور خودمختار پالیسی اپنانی چاہیے۔