اندرون ملک خصوصی پروازویں بحال کرنے کا فیصلہ

309

کراچی: وفاقی حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں خصوصی پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق خصوصی طیاروں کو تمام ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ خصوصی اور شیڈول پروازوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔

نوٹم کے مطابق تربت، پنچگور، دالبندین، ژوب، پسنی، نواب شاہ، بہاولپور ایئرپورٹ تاحال بند رہیں گے۔