آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اپیل پر سماعت ملتوی

165

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کی توشہ خانے سے لی گئی گاڑیاں منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی گرمیوں کی تعطیلات پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ نیب کی جانب سے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرانا تھا،سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔