بلوچستان کی تیز رفتار ترقی کےلےے پروگرام تیار کرنے کی ہدایت

191

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے10وزارتوں کے اجلاس کی سربراہی کی اور انہیں گوادر اور بلوچستان خصوصاً جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لےے تیز رفتار ٹریک کی بنیاد پر ایک پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس میں بلوچستان کے مراعات یافتہ حصوں میں منصفانہ ترقی کے حوالے سے2 خصوصی کمیٹیاں
تشکیل دیں۔ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کریں گے اور دوسری کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی اور مشیر تجارت عبد الرزاق داو¿د کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو بہتر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کی سہولیات کی فراہمی کریںاور ملک کے کمزور ترین طبقات اور علاقوں کو ترجیح دیں۔