یوم استحصال، کشمیریوں پربھارتی مظالم کیخلاف ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی

162

اسلام آباد (اے پی پی) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے بدھ کو یوم استحصال کے موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی
اختیار کی گئی۔ملک بھر میں یوم استحصال کے موقع پر عوام نے بھرپور انداز سے شرکت کی اور کشمیر سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا، پورے ملک میں صبح 10 بجے ہر طرح کی ٹریفک کی نقل و حرکت بھی رک گئی۔