پاک افغان سرحد پرسیکورٹی فورسز اور آبادی پر حملہ

111

اسلام آباد (آن لائن)پاک افغان سرحد پر سرحد کی دوسری طرف سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحد کی دوسری جانب سے فورسز نے دیر کے علاقے بن شاہی میں پاکستانی شہری آبادی اور سیکورٹی فورسز کی پوسٹوں پر مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تا ہم فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔