جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت یوم سیاہ پر احتجاجی مظاہرہ

354
حیدرآباد:ضلعی امیر حافظ طاہر مجید جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیریوںسے یکجہتی کیلےے نکالی جانےوالی ریلی کی قیادت کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام کشمیریوں پر بھارت کے بدترین مظالم کے خلاف 5اگست یوم سیاہ کے موقع پرحیدرآباد پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجیدکر رہے تھے۔ا حتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل صرف جہاد ہے ،کشمیر کے اسپتال قبرستان بنے ہوئے ہیں اقوام متحدہ سوئی ہوئی ہے،کشمیر میں مودی کے مظالم پر ہٹلر بھی شرمندہ ہوگا۔نریندر مودی نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے انسانیت سسک سسک کر مررہی ہے مگر دنیا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،80 سالہ بوڑھا سید علی گیلانی بھارت کے خلاف کھڑا ہے،مظفر وانی جیسے نوجوان بھارت کےخلاف کھڑے ہیں، پورے ملک میں جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا کشمیر جلد پاکستان بنے گامیں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں وہ بھارت کے خلاف قدم اٹھائیں ہم ساتھ دیں گے۔بھارت نے کنٹرول لائن کو ختم اورمقبوضہ کشمیر کو ضم کرلیا ہے،حکومت بھارتی آئینی جارحیت کے خلاف اعلان جہاد کرے،اب بھی حکمران اجازت دے دیں اور پاکستانیوں کو نہ روکے تو ہندوستان کو وہ سبق سکھائیں گے جو وہ ہمیشہ یاد رہے گا،ہندوستان پر ہم نے ہزار سال حکومت کی ،ان شا اللہ ہم ہی دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے۔احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، عبدالقیوم حیدر، جے آئی یوتھ سندھ کے جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ،صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد راحیل قریشی، شعبہ امور کشمیر کمیٹی سندھ کے صدر حافظ شہزاداور جمعیت ضلع حیدرآباد کے ناظم محمد حمزہ نے بھی خطاب کیا۔