بھارت کشمیر پر تسلط زیادہ دیر قائم نہیں رکھ سکے گا، ناصر حسین شاہ

270

کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پر جبری تسلط اب زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا، ملک کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، جلد بھارت دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے سمندر کنارے منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں بچہ بچہ آج بھارت کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق آج کا یہ یوم استحصال اس بات کی دلیل ہے کہ ظالم بھارتی افواج کے سامنے مظلوم کشمیری سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے اور سری نگر تا کنیا کماری پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجیں گے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، مقبوضہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہوگا ۔پاکستان نے بھارت کے ماتھے پر اس کی شکست لکھ دی ہے اور عالمی سطح پر بھارت تنہائی کا شکار ہوچکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گا۔