ٹڈی انسداد کیلیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرینگے، عالمی بینک

128

اسلام آباد(اے پی پی)عالمی بینک نے کہاہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے اوراسکولوں وتعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے ٹوئٹر پرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 31 جولائی کوعالمی بینک کے انتظامی بورڈ نے پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے اورکووڈ۔19 کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے 2 پروگراموں 400 ملین ڈالرکے رعایتی قرضوں کی منظوری دیدی ہے۔اس اقدام سے پاکستان میں غذائی سلامتی کو محفوظ بنانے اوررکووڈ۔19 کی وجہ سے بندتعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ دونوں پروگراموں کے مختصر اور طویل المیاداثرات مرتب ہوں گے۔ ناجی بن حسائن نے کہاہے کہ ان کی اولین ترجیح یہ ہوگی کہ نہ صرف کووڈ۔19 بحران کے صحت اوراقتصادی شعبہ پرفوری اثرات کوکم کرنے بلکہ سماجی اوراقتصادی اصلاحات کے پروگرام میں پاکستان کوبھر پور معاونت فراہم کی جائے تاکہ پاکستان سبک رفتاری سے بحالی کے سفرکادوبارہ سے آغازکرسکے۔