بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون پر میزائل حملہ

92
بغداد: امریکی سفارت خانے سمیت حساس عمارتوں پر مشتمل گرین زون پر داغنے کے لیے نصب کیے گئے راکٹ برآمد کرلیے گئے ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کا حساس ترین گرین زون ایک بار پھر میزائل حملے کا نشانہ بن گیا۔ ادھر پولیس اور فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومتی عہدے دار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گرین زون پر حملے کے لیے کاتیوشا میزائل کا استعمال کیا۔ حملے کے بعد علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے میں خطے کے سائرن بجنے لگے اور وہاں عراقی پولیس اور فوجی اہل کار پہنچ گئے۔ تفتیش کاروںنے میزائل کی سمت کا اندازہ لگا کر کارروائی کی تو وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور میزائل برآمد ہوئے۔