مقبوضہ بیت المقدس میں مزید 3مکان مسمارشہری کو اپنے ہاتھ سے گھر ڈھانا پڑا

116
الخلیل: یہودی آباد کار اپنی غیرقانونی بستی کے لیے سڑک ہموار کررہے ہیں‘ فلسطینی مزاحمت کرتے ہوئے سامنے آگئے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 3 مکان مسمار کردیے۔ مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی حکام نے بیت المقدس کے جنوبی قصبے سلوان میں 2 مکانات مسمار کردیے جو 2 بھائیوں سامر اور سلیمان القاق کی ملکیت تھے۔ ادھر بیت حنینا میںبھی اسرائیلی بلدیہ نے ایک فلسطینی خاندان کو بغیر اجازت تعمیر کا بہانی بنا کر اپنا مکان اپنے ہاتھوں مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران اب تک قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں 74 آپریشن میں مکانات مسمار کیے،جن میں سے 30 کارروائیوں میں فلسطینیوں کو اپنے ہاتھ سے گھر گرانے پر مجبور کیا گیا۔