فرانس کے جنگلات میں آگ‘ ڈھائی ہزار ایکٹر کا رقبہ متاثر

694
مارسلے (فرانس): جنگلات میں لگنے والی آگ نے آبادی کو جلا کر راکھ کردیا ہے‘ شہری اپنے گھر کو بچانے کی کوشش میں ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے جنوبی شہر مارسلے کے جنگلات میں لگنے والی خوف ناک آگ نے ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث 200 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حکومتی ترجمان نے بتایا کہ مارسلے کے علاقے مارٹیگوئس کے مغربی جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور تیز ہوائوں کے باعث دھوئیں کے بادلوں نے 2 گھنٹے کے دوران 8 کلومیٹر تک علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی تنظیموں کے اہل کاروں نے 225 افراد کو بس اور کشتیوں کے ذریعے پناہ گاہوں میں منتقل کیا، جب کہ 1200 فائر فائٹرز طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔