ریحان شیخ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو بن گئے

332

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ ریحان شیخ نے بینک کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔اْن کی تقرری کا اعلان تمام ضروری انضباطی منظوریوں کے بعد کیا جا رہا ہے۔ ریحان شیخ ، بینکاری میں، 35 برس سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور دبئی، متحدہ عرب امارات ،میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، اسلامی بینکنگ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ریحان شیخ کی اعلیٰ صلاحیتوں میں کاروبار کی ترقی، مواقع کی نشاندہی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیموں کی تیاری شامل ہیں۔ وہ کثیرالتہذیبی ماحول میں ٹیموں کی تیاری ،انہیں ترغیب دینے اور کاروباری اہداف کے حصول میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ اِس تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ریجنل چیف ایگزیکٹو آفیسر ، افریقا اینڈ مڈل ایسٹ، سنیل کوشل نے کہا’’پاکستان میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی طویل اور کامیاب تاریخ کے ساتھ، ہم اپنے کلائنٹس کو اعلیٰ ترین معیار کی خدمات، پروڈکٹس اور سولوشنز پیش کرنے کی بہترین پوزیشن میں ہیں۔ ریحان کی قیادت اور تجربہ ، پاکستان میںہمارے کلائنٹس کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنائے گااوروہ، افریقا و مڈل ایسٹ ریجن کی انتہائی اسٹریٹجک مارکیٹوں میں سے ایک میں، ہمارے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔