ششماہی میں چین میں خدمات کی تجارتی مالیت 2.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

61

بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں خدمات کی تجارتی مالیت 2.2 ٹریلین یوآن تک رہی۔ اس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ کورونا وبا کے منفی اثرات ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق چین کی سروس ٹریڈ میں کمی کا بنیادی سبب سفری خدمات کی درآمدات و برآمد ات میں کمی ہے۔