میزان بینک نے الیکٹرانک آئی پی اوسبسکرپشن کا آغاز کردیا

200

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میزان بینک نے سینٹرلائزڈ ای آئی پی او سسٹم میںسی ڈی سی کے ماسٹر ٹی آر ای سی ماڈل کے ذریعے کارپوریٹ صارفین کے لیے الیکٹرانک آئی پی او کی سبسکرپشن کا آغاز کردیا ہے۔ سینٹرلائزڈ ای آئی پی او سسٹم (CES) میں ماسٹر ٹی آر ای سی کااستعمال کرتے ہوئے رجسٹرڈ ماسٹرٹی آر ای سی ہولڈرز (بروکریج ہائوسز) اپنے صارفین کی جانب سے میزان انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے ادائیگی کرسکیں گے۔ نئی متعارف کردہ سروس کے ذریعے میزان بینک کے کارپوریٹ صارفین جو کہ سی ڈی ایس شرکاء(فعال ٹی آر ای سی ہولڈرز) کے تحت اکائونٹ مینٹین کررہے ہیںوہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص/سکوکس کو آن لائن سبسکرائب کرسکیں گے۔