کشمیریوں سے یکجہتی، پاکستانی قوم آج یوم استحصال منارہی ہے

1117

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر میں کالے قانون کے تحت آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش پر پاکستان آج مقبوضہ وادی کےعوام اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں کشمیریوں کے نصب العین کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اسلام آباد میں واک کی قیادت کریں گے،واک کے شرکاء بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔

ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی جبکہ ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔ ایک منٹ کی خاموشی ختم ہونے کے فوراً بعد ٹیلی ویژن چینلوں اور ریڈیو پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے چلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھار ت کی فاشٹ مودی حکومت نے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔ جس پر مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں ، حریت قیادت سمیت عوام نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد تیز کرنےکا اعلان کیا تھا۔