پاک انگلینڈ سیریز: پاکستان کا ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

585

مانچسٹر: پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے میں ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ موسم پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے لیکن مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، دو اسپنرز اور تین سیمرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں کیونکہ جب آپ انگلینڈ آتے ہیں تو آپ کو مکمل بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان اظہر علی (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ سرفراز احمد اور فواد عالمی ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔