نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

983

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ رام کے تعمیر کا باقائدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے ایودھیا میں مغل دور تعمیر کی گئی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر یا رام جنم بھومی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے چاندی کی ایک اینٹ رکھ دی۔

PM reaches Ayodhya for foundation stone laying ceremony of Ram Temple

ایودھیا میں فسادات کے پیش نظر مودی سخت سیکورٹی میں اتر پردیش پہنچے ، کورونا وائرس اور بھارت میں فسادات کے خدشے کے باعث اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت نہیں کی۔

دوسری جانب مسلم پرسنل لاء بورڈ اور آل مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چیف اور رکن پارلیمان  اسد الدین اویسی نے  مودی کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے۔

Image

اسد الدین اویسی نے کہا کہ “بابری مسجد ایک مسجد تھی اور ہمیشہ مسجد رہے گی، زمین پر غاصبانہ اور ناجائز قبضہ اور اکثریت کو خوش کرنے کا شرمناک فیصلہ ہے، دل گرفتہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ حالات ہمیشہ یکساں نہیں ہوتے”۔

یاد رہے کہ بابری مسجدمغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے نام سےمنسوب ہے جسے 1528 ہندوستان کے پہلےمغل بادشاہ بابر کے کمانڈر میرباقی نے بھارت کی حالیہ ریاست اتر پردیش کے شہر”ایودھیا” میں تعمیر کرایا گیا تھا۔

دسمبر 1992 میں مشتعل ہندوؤں نے حدود پار کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا، مسجد کی شہادت کے فوری بعد بھارت بھر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جس میں 2 ہزار مسلمانوں کو قتل کیا گیا جبکہ ہزاروں املاک کو نقصان پہچایا گیا۔