جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ

495

کراچی : جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جماعت اسلامی  کے تحت گلشن اقبال میں بھارتی مظالم کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں دھماکے سے 5 افراد سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلی کے اختتام پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا.انہوں نے کہا کہ بھارتی را کے ایجنٹوں نے ریلی میں حملہ کرکے بزدلانہ کارروائی کی ہے.جماعت اسلامی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتی رہے گی۔