بھارتی فضائیہ کا مگ-23 طیارہ او ایل ایکس پر فروخت کیلیے پیش

773

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے مگ -23 طیارے کو 10 کروڑ بھارتی روپوں کے عوض “او ایل ایکس” فروخت کیلیے پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے مگ-23 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کوتحفے میں  دیا گیا تھا تاہم تاہم آن لائن چیزوں کی خرید وفروخت کی ایپلی کیشن او ایل لیکس پر اسی طیارے کو فروخت کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔

او ایل ایکس پر بھارتی مگ-23 کی قیمت تقریبا 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے ، او ایل ایکس پر بھارت کے جنگی طیارے کی فروخت کے اشتہار نے کھلبلی مچا دی ہے تاہم جامعہ کے پروکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ طیارے کی فروخت کے ڈیجیٹل اشتہار سے یونیورسٹی کی انتظامیہ یا طلبہ کوئی کا تعلق نہیں۔

دوسری جانب علی گڑھ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان کے بعد حکومت نے طیارے کی فروخت کا اشتہار اَپ لوڈ کرنے والے ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کا حکم دیا ہے۔