کراچی میں موسلا دھار بارش متوقع، سیلابی صورتحال کا خدشہ

579

کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 3 دن کے اسپیل کے دوران 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ہے، مون سون کا یہ سسٹم جمعرات کو سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

میٹ آفس کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے ملنے سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے، ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کے دو سسٹم کے تحت شہر میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ جب کہ مون سون کے چوتھا مرحلے کی موسلا دھار بارشوں سے شہر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔