کشمیر ریلی دھماکہ: 28 افراد میں سے 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک

662

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ نجی چینل میں ریلی کے قریب دھماکا بتایا جارہا ہے جو کہ غلط ہے،28 افراد میں سے 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےریاستی جبروتشددکےخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی پربزدلانہ حملےکےخلاف ہنگامی پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل سوار نے ریلی میں بم پھینکا جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئے،دن دہاڑے قومی شاہراہ پر پر امن ریلی پر بم پھینکنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

 

اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے کارکن کو اسپتال لے جایا جارہاہے

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر کے ایشو پر کی جانے والی ریلی پر حملہ کیا گیا،سلام پیش کرتا ہوں جماعت اسلامی کے کارکنان کو جو بم حملے کے باوجود پر امن رہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  24 گھنٹے کے اندر حکومت اور  لاء انفورسمنٹ واقعے کی تحقیقات کرے اور مجرموں کو بے نقاب کرے، اگر 24 گھنٹے میں مجرموں کو نہیں پکڑا گیا تو مرکزی ذمہ داران سے رابطے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہزخمی ہونے والوں میں بچے جوان اور بوڑھے شامل ہیں ،زخمی بچے اور والد نے عزم کا اظہار کیا، جماعت اسلامی کی کشمیریوں سے وابستگی اور آزادی کی جدو جہد ہمیشہ جاری رہے گی۔

حافظ نعیم الرحمن اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں دھماکے سے زخمی ہونے والے بچے کی عیادت کررہے ہیں

حافظ نعیم نے مزید کہاکہ کشمیر کے ایشو پر کسی بھی سیاسی پارٹی نے پوائنٹ اسکورنگ سے بڑھ کر کام نہیں کیا،  آج پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیےہوم سیاہ منایا گیا ہے، کراچی میں جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی ہیں۔

 حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ  آج بیت المکرم تا حسن اسکوائر پر پر امن ریلی نکالی گئی توبھارتی  را کے ایجنٹوں نے بم پھینک کر حملہ کیا، جوتمام ایجنسیز کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ کس طرح دن دہاڑے واقعی رونما ہوا؟

امیر کراچی نے کہاکہ  وفاقی ق صوبائی حکومت کو تمام صورتحال کو واضح کرنا چاہیے، ریلی میں زخمی ہونے والوں کا خون بھی کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد میں شامل ہوگیا ہے،واحد جماعت اسلامی ہے جس نے کشمیر کے ایشو کو اجاگر کیا۔

کشمیر ریلی میں زخمی افراد درج ذیل اسپتال میں داخل ہیں۔

آغا خان اسپتال میں داخل ہونے والے افراد کے نام یہ ہیں:

١۔ عبدالحیسن (گلشن اقبال)

٢۔ مقصود الزمان (گلشن اقبال)

٣۔ انور خورشید (نارتھ ناظم آباد)

۴۔ حبیب اللہ (ضلع غربی)

۵۔ زاہد مبین (میٹروول غربی)

٦۔ ڈاکٹر نورالحق (فرنٹیئر غربی)

٧۔ شیخ ماجد (کورنگی)

٨۔ فیروز خان

٩۔ شوکت ربانی (قائد آباد)

١٠۔ محمد داؤد

١١۔ محمد عمیر (شادمان)

لیاقت نیشنل اسپتال میں داخل ہونے والے افراد یہ ہیں:

١۔ رفیق (کورنگی)

٢۔ حبیب الرحمن (ریتی لائن)

٣۔ نظام الدین (ڈالمیا)

۴۔ ایوب (شاہ فیصل)

۵۔ ریاست (برنس روڈ)

جناح اسپتال میں داخل ہونے والے افراد یہ ہیں:

١۔ تاج علی

٢۔ عبید اللہ (گلشن اقبال)

٣۔ ندیم (ریتی لائن)

۴۔ مقدر مسعود (گلشن اقبال)

۵۔ عبدالباری (گلشن اقبال)

٦۔ زاہد حنیف (اورنگی ٹائون)

المصطفی اسپتال میں داخل ہونے والے افراد یہ ہیں:

١۔ عبداللہ (کوئٹہ ٹائون)

٢۔ شاہ زیب (بلدیہ غربی)

٣۔ عبد الواسع (ایف بی ایریا)

جبکہ الخدمت اسپتال میں صرف ایک فرد داخل ہے.

١۔ موسی خان (میٹروول غربی)

اللہ تعالی تمام زخمیوں کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین