فضل الرحمن اورمراد علی شاہ کا کشمیر ریلی میں دھماکے کی مذمت

707

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اوروزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو فون کیا ،جماعت اسلامی کی کراچی کشمیر ریلی میں دھماکے کی مذمت کی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کراچی کشمیر ریلی دھماکے میں  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اللہ تعالی تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

مراد علی شاہ نے سینیٹر سراج الحق کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں ملوث تخریب کاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سینیٹر سراج الحق نے  مولانا فضل الرحمن اور مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی زخمیوں کو جلد شفا دے۔