آن لائن قربانی کا فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، کوکب اقبال

191

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت عید الاضحی کے موقع پر آن لائن قربانی کا فراڈ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،کراچی کے ہزاروں شہری آن لائن قربانی سروس کمپنیوں کے ہاتھوں رل گئے جس میں میٹ ماسٹر، لال میٹ، اے وار وائی کیٹل فارم، بکرائیٹ، فریش ون اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں ۔یہ بات صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کیپ کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی- انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حکومتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے بکرا منڈی جانے کے بجائے مختلف آن لائن کمپنیوں کو قربانی کے آرڈر بک کیے تاکہ ان کو باآسانی قربانی کا گوشت میسر آسکے اور ان کی قربانی بروقت ہوجائے جس کے لیے انہوں نے مہینے پہلے اپنے آرڈر بک کرادیے مگر جب عید کے دن صارفین نے ان کمپنیوں سے اپنے دیے گئے ۔