بڑے اسپتالوں کے لیے ڈاؤلینس کی جانب سے فیس شیلڈ کا عطیہ

304

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بڑے اسپتالوں میں، کووِڈ19- (COVID-19) کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے تحفظ کی غرض سے ڈاؤلینس نے پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (PPEs) کی ایک اور کھیپ عطیہ کی ہے۔یہ اقدام ڈاؤلینس کے اْس وسیع تر عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد وبا کے خلاف قومی جنگ کرنے والوں کی صلاحیتیوں میں اضافے کی غرض سے ایکوپمنٹ اور اپلائنسز مفت فراہم کرنا ہے۔پاکستان میں الیکٹرونکس انڈسٹری کا ممتاز ادارہ،ڈاؤلینس، اِس سے پہلے بھی،پاکستان بھر میں متعدد اسپتالوں کو قیمتی الیکٹرونک آلات فراہم کرچکا ہے جن میں ریفریجریٹرز، اسپلٹ ایئر کنڈیشنرز، انکیوبیشن چیمبرز، واٹر ڈسپنسرز، وغیرہ شامل ہیں، تاکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ کیئر اور نیم طبی عملے کو ، عوامی صحت کو درپیش اِس خطرے کے دوران مدد فراہم کی جا سکے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ اعلیٰ معیارکے اِن PPEs کو ڈاؤلینس نے اپنی فیکٹریوں میں تیار کیا تھا۔پہلے مرحلے میں، جن اسپتالوں کو یہ ایکوپمنٹ فراہم کیے گئے اْن میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC)،ڈاؤیونیورسٹی اسپتال (DUHS)، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (SIUT)، لیاقت نیشنل اسپتال (LNH) اور انڈس اسپتال (TIH) شامل تھے۔
اچھی ساکھ رکھنے والے اِن تمام اداروں نے ،ڈاؤلینس کے فراخدلانہ اقدام پر اس کا باقاعدہ شکریہ کا اظہار کیا۔اس بارے میں، ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، سید حسن جمیل نے کہا:’’کووڈ19-ایک ایسا عالمی چیلنج ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ چونکہ یہ ڈاکٹرز ، قوم کو بچانے کے لیے،خود اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ، تندہی سے اپنے فرائض انجام دینے والے اِن پروفیشنلز کی صحت اور تحفظ یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ یہ اسپتال انتہائی مستحق اور غیر محفوظ طبقے کو بھی اعلیٰ معیار کی ہیلتھ کیئر فراہم کر رہے ہیں۔ یہی وہ ہے کہ ڈاؤلینس اپنی پروڈکشن کی سہولتوں ، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے ذریعے ان اسپتالوں اور نیم طبی عملے کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔‘‘