فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 23ہزار900 روپے ہوگئی

622

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میںاستحکام رہا اور سونے کی فی اونس قیمت1975ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجودمقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار900 اور دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 1لاکھ 6 ہزار 224 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1500روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔