مہران میرانی کو عدالت میں پیش کرکے مقدمہ چلایا جائے، اہلخانہ کا مطالبہ

184

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مبینہ طور پر گم کیے گئے طالبعلم مہران میرانی کی بازیاب کے لیے عید پر اہلخانہ کے ہمراہ سماجی رہنماؤں کا احتجاج، بھوک ہڑتال مہران میرانی کی ماں سکینہ، بھائی شاہ جہاں، سندھ نواز گھانگرا، حمزہ چانڈیو ودیگر نے قرآن پاک اٹھا کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔ انہوں نے بتایا کہ 13 جنوری کو ڈگری کالج قاسم آباد کے طالبعلم مہران میرانی کو وحدت کالونی کے قریب سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے موٹر سائیکل سمیت اٹھا کر گم کردیا، مہران کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر کوئی ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کرکے مقدمہ چلایا جائے، اس طرح گھر والوں کو اذیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مہران کو کسی بھی جعلی مقابلے میں قتل کردیا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ نوٹس لیں۔