کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ، فائرنگ و گولہ باری 7خواتین سمیت 10 زخمی

227

 

تتہ پانی (آن لائن) بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی، لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی، درہ شیرخان سہڑہ سیکٹرزمیں اچانک بلا اشتعال شدید فائرنگ وگولاباری کی جس سے7 خواتین سمیت 10 افراد زخمی، درجنوں رہائشی مکانات تباہ جبکہ درجنوں مویشی ہلاک و زخمی ہوئے ‘ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے‘ تتہ پانی بٹل مدار پور اور تتہ پانی ہجیرہ روڈز پر ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی‘شدید زخمیوں کو تتہ پانی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیاجبکہ سیر و تفریح کے لیے آنیوالے سیاح بھی پھنسے رہے‘ پاک فوج کی جانب سے داندان شکن جواب نے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا‘ رکن اسمبلی و سابق وزیر ملک محمد نوازخان، سابق وزیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ وگولا باری کا سلسلہ بند کرائے۔