حافظ نعیم کی نواز عباسی مرحوم کے صاحبزادوں سے ملاقات و تعزیت

506
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نواز عباسی اور بابو امین کے صاحبزاد ے کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی نواز عباسی مرحوم کے صاحبزادوں عامر عباسی اور طارق عباسی اور بابوامین کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ملاقات اور دعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع غربی اسحاق خان ، نائب امیر ضلع غربی فضل احدحنیف ، ماسٹر امین اللہ ، گل واحد ،ڈپٹی سیکرٹری نورالحق ،یوسی چیئرمین عبد الصمد ودیگر بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن عیدالاضحی کے موقع پر ضلع کورنگی میںتحریک محنت ضلع کورنگی کے صدر حکیم نثار،سابق یوسی ناظم محمد قاسم خان کے بھائی اور ناظم حلقہ اقصیٰ صالح خان نیازی کے والدڈاکٹر صابر خان نیازی،الخدمت کے سابق کونسلر محمد صدیق،سید جمال الدین کے جواں سال صاحبزادے سید نعیم الدین،سابق کونسلر عبیدالرحمن کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر گئے اور لواحقین سے ملاقات ، تعزیت کا اظہار اورمغفرت کی دعا کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،نائب امرا عاشق علی خان ،سید اقبال سعید ،عبدالحفیظ ،محمد ہارون ،قاسم جمال ودیگر ذمے داران بھی تھے۔