وفاقی ملازمتوں میں امریکیوں کو غیر ملکیوں پر ترجیح دی جائے‘ ٹرمپ

345

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں میں غیر ملکی ملازمین پر امریکی شہریوں کو ترجیح دینے کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر کی وجہ سے وفاقی اداروں کو پابند کیا جا سکے گا کہ وہ غیرمنصفانہ طریقے سے امریکیوں کو ملازمتوں سے ہٹا کر کم تنخواہوں پر غیر ملکی ملازمین نہ رکھیں۔ حکم نامے کا اطلاق تمام وفاقی اداروں پر ہو گا اور وہ اپنا داخلی آڈٹ مکمل کرنے کے بھی پابند ہوں گے تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ وہ مسابقتی عہدوں پر امریکی شہریوں کو ملازمت دے رہے ہیں یا نہیں۔