بیروت میں زور دار دھماکے‘ 10 جاں بحق سیکڑوں زخمی‘ اموات میں اضافے کا خدشہ

253
بیروت: لبنانی دارالحکومت میں زورداردھماکوں کے بعد شعلے آسمان چھو رہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی دارالحکومت بیروت زور دھماکوں سے گونج اٹھا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں کی شدت سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے باعث 10افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہر کے وسط میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے اور یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ ان کا مقام ایک ہی تھا یا دھماکے مختلف مقامات پر ہوئے۔ مقامی میڈیا اور سماجی ذرائع ابلاغ پر واقعے کی کئی وڈیو وائرل ہوئی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر کے وسط میں آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں اور اسی اثنا میں دھماکا ہوتا ہے اور دھویں کے بادل تیزی سے شہر بھر میں پھیل جاتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے دھماکے میں ملوث ہونے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔